پاکستان

17 وفاقی وزارتیں اور اشرافیہ کو ملی 1500 ارب کی سبسڈی ختم کردونگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں اشرافیہ پر 1500 ارب روپے سبسڈی خرچ ہوتی ہے، حکومت میں آکر یہ سبسڈی ختم کرکے رقم غریبوں پر خرچ کریں گے۔

طلبا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کے پاس 17 وزارتیں ایسی ہیں جو ختم ہونی چاہئیں تھیں حکومت کے پاس ان 17 وزارتوں کو چلانے کے لیے پیسہ نہیں ہے، حکومت میں آکر ان 17 وزارتوں کو بند کردیں گے، اشرافیہ کو دی گئی 1500 ارب کی سبسڈی ختم کرکے رقم غریبوں پر خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور موسمیاتی تبدیلی اہم مسائل ہیں جس کے حل کے لیے میں نے منشور تیار کرایا ہے، منشور میں نے خود ماہرین کے ساتھ بیٹھ کر خود بنوایا ہے، پاکستان معاشی بحران سے بھی دوچار ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے بھی، اس کے تدارک کے لیے بجٹ میں اضافہ کریں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button