پی آئی اے نے سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دیدی

June 19, 2017 11:31 am0 commentsViews: 1

پی آئی اے نے سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دینے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی آئی اے کرکٹ ٹیم کے اہم رکن سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دینے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان ، پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الہی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پیش کر کے چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی ٹیم اور کپتان سرفرازاحمد کو مبارکباد دی ہے۔

Leave a Reply


Trackbacks