پشاورمیں گھریلو تنازع پر میاں بیوی قتل

June 19, 2017 11:06 am0 commentsViews: 1

نواحی گاوں وڈپگہ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی گاوں وڈپگہ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے گھر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا بھائی، بھابھی اور دو بھتیجے شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورچاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ملزم کا بھائی اور بھابھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Leave a Reply


Trackbacks