ویمنز ورلڈ کپ، فاتح ٹیم کو 6 لاکھ60 ہزار ڈالر ملیں گے، پاکستان کا کل پریکٹس میچ

June 19, 2017 11:37 am0 commentsViews: 1

آئی سی سی نے برطانیہ میں شروع ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلیے انعامی رقوم میں اضافے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے 24 جون سے برطانیہ میں شروع ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلیے انعامی رقوم میں اضافے کا اعلان کردیا، جس کے تحت 23 جولائی کو فاتح ٹیم 6 لاکھ 60 اور رنر اپ سائیڈ 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا انعامی چیک حاصل کرپائے گی۔

یاد رہے کہ مئی میں ورلڈ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 2 ملین ڈالر ہوگی،ایونٹ کے وارم اپ میچز کا سلسلہ پیرسے شروع ہورہا ہے، جس میں ڈربی شائر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کے مقابل آئے گی جبکہ چیسٹرفیلڈ پر سری لنکا اور میزبان انگلینڈ تیاریوں کو جانچیں گے۔

Leave a Reply


Trackbacks