عائشہ تاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری پر خاموشی توڑ ہی ڈالی

June 19, 2017 12:00 pm0 commentsViews: 2

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ تاکیہ نے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پرزیرگردش تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکےاسے تبدیل کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ فلم ’’ٹارزن‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ عائشہ تاکیہ کو 2009 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’وانٹیڈ‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ عائشہ تاکیہ کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر نے ان کے مداحوں سمیت سب کو حیران کر دیا تھا، تصاویر میں اداکارہ کی شخصیت ہونٹوں کی سرجری کروانے کے بعد بالکل ہی بدل گئی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اس عمل کو بے وقوفانہ فعل قرار دیا تھا۔

Leave a Reply


Trackbacks