شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 20 افراد ہلاک

March 20, 2017 1:40 pm0 commentsViews: 1

دمشق: شام کے دارالحکومت میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گزشتہ روز سے جاری خونریز جھڑپوں میں متحارب فورسز کے کم از کم 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں769738-syriafightweb-1489990519-946-640x480۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج اور اس کے اتحادیوں کی باغیوں کے ساتھ شام کے دارالحکومت دمشق کے قلعہ نما علاقے جوبر میں گزشتہ روز سے جاری جھڑپیں جاری ہیں جس میں دونوں گروپوں کے کم از کم 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دمشق میں جاری جھڑپوں میں اب تک متعدد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں جب کہ لڑائی میں سول آبادی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شام کے شہر حلب میں امریکا کا مسجد پر فضائی حملہ، 42 نمازی شہید

Leave a Reply


Trackbacks