سعودی کوسٹ گارڈز پر ایرانی ماہی گیر کو ہلاک کرنے کا الزام

June 19, 2017 11:24 am0 commentsViews: 2

ایران نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے کوسٹ گارڈز نے مبینہ طور پر سعودی سمندری حدود میں داخل ہونے والے ایرانی ماہی گیروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر ہلاک ہوگیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ماہی گیروں کی دو کشتیاں خلیج فارس میں شکار کے لیے موجود تھیں اور تیز لہروں کی وجہ سے وہ بھٹک کر سعودی سمندری حدود میں داخل ہوگئیں۔

ایرانی وزارت داخلہ میں سربراہ برائے سرحدی امور ماجد آغا بابائی کے مطابق سعودی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتیاں سعودی حدود میں موجود تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ابھی واضح نہیں کہ آیا کشتیاں سعودی حدود میں تھیں یا نہیں جب کہ اس سلسلے میں مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply


Trackbacks