خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کی نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد

March 20, 2017 12:45 pm0 commentsViews: 2

769775-vote-1489991496-765-640x480 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 میں دوبارہ الیکشن کرانے کی تحریک انصاف کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 110 سیالکوٹ میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو خواجہ آصف کے حلقے میں دھاندلی کے حوالے سے 4 نکات پر دلائل دیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا خواجہ آصف کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم

Leave a Reply


Trackbacks