Home / پاکستان / پاکستان امریکا یا کسی اورملک کا نہیں، صرف اپنا قومی مفاد دیکھتا ہے، دفترخارجہ

پاکستان امریکا یا کسی اورملک کا نہیں، صرف اپنا قومی مفاد دیکھتا ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے ساتھ غلط فہمیوں کی وجہ اس کے مفادات کو نہ ماننا ہے، پاکستان امریکا سمیت کسی بھی ملک کا نہیں صرف اپنے قومی مفاد کو دیکھتا ہے۔

اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیرمیں 4 کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا، 8 سالہ آصفہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی تمام حدیں پارکرچکی ہے، بھارتی دہشتگردی کےخلاف دنیا بھرمیں لوگ سراپااحتجاج ہیں، بھارتی دہشتگردی ناصرف مقبوضہ کشمیر بلکہ پاکستان اور میں بھی جاری ہے اور دوسری جانب بھارتی وزیراعظم اپنی سیاست چمکانے کے لئے پاکستان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے دہشتگرد اور ان کا سرغنہ کون ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، پاکستان کی حراست میں کمانڈر کلبھوشن جادیو ثبوت ہے کہ کون دہشتگردی کررہا ہے، پاکستان نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے بے بنیاد بیانات کو پہلے ہی مستردکرچکا ہے، بھارت اپنی اندرونی سیاست کے لئے پاکستان کے خلاف بیانات سے باز رہے، بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

About Admin

Check Also

نیب نے الیکشن کمیشن سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد: نیب نے الیکشن کمیشن سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *