Home / بین الاقوامی / شامی فوج کا غوطہ میں کیمیکل بم حملہ، 100 افراد جاں بحق اور ایک ہزار زخمی

شامی فوج کا غوطہ میں کیمیکل بم حملہ، 100 افراد جاں بحق اور ایک ہزار زخمی

دمشق:

شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں حکومتی فورسز کے کیمیکل بم حملے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج نے مشرقی علاقے غوطہ میں کیمیکل بم گرادیے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، امدادی اہلکاروں کے مطابق حملے کے متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ شام میں امدادی کاموں میں مصروف تنظیموں کے مطابق زخمیوں کو فوراً اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ متعدد افراد کا جسم مفلوج ہوچکا ہے۔

About Admin

Check Also

جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش 92 سال کی عمر میں چل بسیں

ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکا کی سابق خاتونِ اوّل باربرا بش 92 سال کی عمر میں انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *