Home / پاکستان / سینیٹ انتخابات کے بعدایوان بالا کا پہلا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا

سینیٹ انتخابات کے بعدایوان بالا کا پہلا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:

سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا کا پہلا ہنگامہ خیز اجلاس آج سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔

سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کرینگے۔ سینیٹ میںچیئرمین صادق سنجرانی کے حوالے سے بیان پر وزیر اعظم کے خلاف جمع تحریک استحقاق ایجنڈے میں شامل نہیں جبکہ اجلاس میں پٹرولیم  مصنوعات پر عائد ٹیکسوں، توانائی بحران اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی  پر بحث کرانے کی تحاریک پیش کی جائیں گی جبکہ پارلیمنٹرینز کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی روکنے سمیت دیگر قرارد ادیں بھی پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 16نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ اجلاس سے قبل معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔

 

About Admin

Check Also

سیاسی اتحاد وقت پر دیکھیں گے ، چوہدری شجاعت

لاہور: پشاور سے تحریک انصاف کے موجودہ رکن کے پی کے اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *