Home / شوبز / حمزہ علی عباسی کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

حمزہ علی عباسی کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

کراچی:

نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور پاک فضائیہ کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہےجس میں فلم کے مرکزی ہیروحمزہ علی عباسی  پاک فضائیہ کے جوان کے روپ میں نہایت پر کشش نظر آرہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں حمزہ علی عباسی کے کردار کانام بھی’’حمزہ‘‘ہی ہے جو ان کی یونیفارم پر لگے بیج میں واضح نظرآرہا ہے۔

ہدایت کار حسیب حسن کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘کی کہانی پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کی کامیابیوں اور ان کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم کی سپورٹنگ کاسٹ میں پاکستان ایئرفورس(پی اے ایف)کے حقیقی جوان، کیڈٹس اور فائٹر پائلٹس شامل ہیں۔ فلم کے مرکزی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ فلم’’پرواز ہے جنون‘‘میں کام کرنا ان کیلئے باعث اعزاز ہےاس فلم کے ذریعے ہم دنیا کے سامنے پی اے ایف کا چہرہ سامنے لاسکیں گے۔

 

About Admin

Check Also

سجل علی کا فیروز خان کو کرارا جواب

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے سابق دوست فیروز خان کو جواب دینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *