Home / بین الاقوامی / ترک وزیر خارجہ کا گلگت بلتستان کے دورے کا اعلان

ترک وزیر خارجہ کا گلگت بلتستان کے دورے کا اعلان

اسلام آباد:

ترک وزیر خارجہ کوسولگو میولط نے پاکستان کے ساتھ سیاحتی وفود کے تبادلوں و رابطوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سال ترکی کے وزیر معیشت کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

ہسٹوریکس کانگریس اور نمائش میں شرکت کے لیے انٹیلیا ترکی کا دورہ کرنے والے گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ترک وزیر خارجہ نے خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے پویلین کا دورہ کیا اور اعلی سطحی وفد سے باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔

وفد نے اینٹیل کے گورنر منیر کیرالوگلو، انٹیلیاء کے میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے میئر مینڈیریز مھمت تیوفیق ٹورل،اینٹیلاء کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ارکان متلو ٹرکش ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن کے صدر فیروز باغلکایاء سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ہسٹوریکس 2018 میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے بھی شرکت کی۔

Learn more

Advertisement

About Admin

Check Also

جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش 92 سال کی عمر میں چل بسیں

ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکا کی سابق خاتونِ اوّل باربرا بش 92 سال کی عمر میں انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *