Home / بین الاقوامی / بھارت میں مسافر ٹرین 10 کلومیٹر تک بغیر انجن کے چلتی رہی

بھارت میں مسافر ٹرین 10 کلومیٹر تک بغیر انجن کے چلتی رہی

نئی دہلی:

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث مسافروں سے بھری ٹرین نے بغیر انجن کے 10 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں احمد آباد پوری ایکسپریس کی مسافروں سے بھری 22 بوگیاں بغیر انجن کے چلتی رہیں، تتلاگڑھ اسٹیشن پرٹرین کا انجن دوسرے رخ  کی طرف لگنے کے لیے علیحدہ کیا گیا تو ٹھیک سے بریک نہ لگنے کی وجہ سے ٹرین پیچھے کی طرف چل پڑی اور تقریبا 10 کلومیٹر کا فاصلہ بغیر انجن کے طے کرلیا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

About Admin

Check Also

جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش 92 سال کی عمر میں چل بسیں

ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکا کی سابق خاتونِ اوّل باربرا بش 92 سال کی عمر میں انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *