Home / شوبز / ایشوریارائے کیلیے بااثرخاتون کا ایوارڈ

ایشوریارائے کیلیے بااثرخاتون کا ایوارڈ

پونے:

سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بااثر خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن ان دنوں پونے میں موجود ہیں جہاں انہیں بنٹ کمیونٹی کی جانب سے بااثر ترین خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایشوریارائے بچن بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور میں پیدا ہوئی تھیں ان کا تعلق تلو بولنے والی بنٹ کمیونٹی سے ہے جسے ’’شیٹی کمیونٹی‘‘بھیکہا جاتا ہے۔

بنٹ کمیونٹی کی جانب سے ایشوریا کو یہ ایوارڈ اپنے لوگوں کی کامیابیوں کو سراہنے کیلئے دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ دیتے ہوئے بنٹ کمیونٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں ایشوریا رائے بچن پر فخر ہے۔

About Admin

Check Also

سجل علی کا فیروز خان کو کرارا جواب

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے سابق دوست فیروز خان کو جواب دینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *