Home / بین الاقوامی / افغان طالبان امن عمل میں شریک ہوجائیں، ترک وزیراعظم

افغان طالبان امن عمل میں شریک ہوجائیں، ترک وزیراعظم

کابل:

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ افغان امن عمل میں شامل ہوجائیں۔

دورہ افغانستان کے موقع پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے طالبان سے افغان امن عمل میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ترکی کا افغانستان سے تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ترکی کا افغانستان سے تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ افغانستان بہت بڑا اقدام تھا، انھوں نے کہا کہ طالبان بھی امن عمل میں شریک ہو جائیں، افغان امن کے لیے سہ فریقی طریقہ کار بنایا جائے گا، افغانستان سے وفود کی سطح پر دفاع اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔

عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کے لیے ترکی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان ترک تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے ترک وزیراعظم کے دورے کو اہم قرار دیا۔ ترکی نے افغان امن عمل کے لیے افغانستان ، ترکی اور پاکستان کے اجلاس کی تجویز دیدی ہے۔

About Admin

Check Also

جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش 92 سال کی عمر میں چل بسیں

ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکا کی سابق خاتونِ اوّل باربرا بش 92 سال کی عمر میں انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *