دورئہ انگلینڈ میں پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اننگز کا آغاز کریں گے جب کہ دیگر 2 اوپنرز کا انتخاب شان مسعود، سمیع اسلم اور فخرزمان میں سے کیا جائے گا۔
پاکستان کو گذشتہ برس سری لنکا سے آخری ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز میں شکست ہو گئی تھی، اس میں شان مسعود اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا اور اظہر علی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلیے آئے تھے۔
کپتان سرفراز احمد نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں کہا کہ آئرلینڈ اور پھر انگلینڈ سے ٹیسٹ میچز میں اظہر علی اوپننگ کریں گے،وہ گذشتہ 4،5 سال سے ہماری بیٹنگ لائن کا اہم ستون ہیں،ان کا ساتھ دینے کیلیے شان مسعود اور سمیع اسلم جبکہ کیمپ میں فخر زمان بھی شامل ہوئے ہیں، ان تینوں میں سے ہی کوئی کریز پر جائے گا،کم ازکم3اوپنرز کا انتخاب ہوگا۔
Learn more
Advertisement